چائنا سٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن لمیٹڈ (سی ایس سی ای سی)، نے راولپنڈی میں پانی کی فراہمی کے ایک اہم منصوبے کے پہلے مرحلے کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔
اس منصوبے کا مقصد شہر کو درپیش پانی کی قلت کے دائمی مسئلے کو حل کرنا اور مکینوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنا ہے۔ اس منصوبے سے 30 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کی امید ہے، جس سے خطے میں پانی کی کمی کو نمایاں طور پر کم کیا جائے گا۔
اس سے نہ صرف رہائشیوں کے معیار زندگی میں بہتری آئے گی بلکہ شہر میں صحت کی مجموعی صورتحال میں بھی بہتر ہو گی۔راولپنڈی کے رہائشی حالیہ برسوں میں پانی کی بڑھتی ہوئی قلت سے دوچار ہیں۔موسمیاتی تبدیلیوں نے صورتحال کو مزید بگاڑ دیا ہے جس کے نتیجے میں مقامی آبی ذخائر اور دریاؤں کے پانی کی سطح میں کمی واقع ہوئی ہے۔اس اہم مسئلے کو دور کرنے کے لیے، چائنا سٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن لمیٹڈ نے پانی کی فراہمی کے منصوبے کے پہلے مرحلے کی تعمیر کے لیے قدم بڑھایا ہے۔