پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے تعلیمی ڈگریاں حاصل کرنے کے لیے چین جانے والے پاکستانی طلباء کے لیے 20 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے۔
ایئر لائن کے ایک اہلکار نے بتایا کہ قومی پرچم بردار کمپنی نے سامان الاؤنس میں 60 کلوگرام تک اضافہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ اس وقت پی آئی اے ہر اتوار کو اسلام آباد-بیجنگ-اسلام آباد روٹ پر ہفتہ وار ایک پرواز چلا رہی ہے۔ وہ طلباء جو گرمیوں کی تعطیلات میں پاکستان جانے کا ارادہ رکھتے ہیں یا اپنی تعلیمی ڈگریوں کی تکمیل کے بعد وطن جانا چاہتے ہیں وہ اس رعایت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
اس سے قبل پی آئی اے نے چین کا سفر کرنے کے خواہشمند طلباء کے لیے اپنے کرایوں میں رعایتی شرح 27 فیصد تک بڑھا دی تھی۔قومی پرچم بردار کمپنی نے عید الفطر پر ملکی پروازوں پر اکانومی اور ایگزیکٹو اکانومی کلاسز کے کرایوں میں بھی 20 فیصد کمی کی۔