آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے 9 مئی کو ملکی تاریخ کا سیاہ ترین باب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجرموں کو سزا دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔
بدھ کو جاری اپنے خصوصی بیان میں، وزیر اعظم نے کہا، "ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور سخت سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں کوئی ایسا کرنے کی جرات نہ کرے۔” شہداء کو قوم کا سب سے بڑا اثاثہ قرار دیتے ہوئے آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم نے کہا کہ وہ اس مٹی کے قابل فخر فرزند ہیں جنہوں نے قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے، انہوں نے مزید کہا کہ ایسے لوگ معافی یا ترس کے مستحق نہیں ہیں۔