پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے جمعرات کو توشہ خانہ کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے کال اپ نوٹس کو چیلنج کیا
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی جانب سے سلمان صفدر، عثمان ریاض، خالد یوسف کی جانب سے دائر درخواست میں اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) سے نیب نوٹس کو معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
توشہ خانہ کیس میں گرفتار پی ٹی آئی بانی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو نیب راولپنڈی نے 16 اپریل کو طلب کیا تھا۔گزشتہ روز ایک اہم پیش رفت میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے توشہ خانہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے خلاف نئی انکوائری شروع کردی۔
انسداد بدعنوانی کے نگران ادارے نے عمران اور بشریٰ کو کال اپ نوٹس بھی جاری کیے اور اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو خط بھیجا، جس میں تحقیقات کے لیے ان کی موجودگی کی درخواست کی گئی۔