پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کے درمیان پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی جمعرات کو نیشنل بینک اسٹیڈیم میں رونمائی کی گئی۔
شاندار ٹرافی کی نقاب کشائی پاکستان کی کپتان ندا ڈار اور ان کے ویسٹ انڈیز ہم منصب ہیلی میتھیوز نے ان کی پری سیریز پریس کانفرنس سے قبل کی۔T20I میچز شام 7:30 بجے شروع ہوں گے، ٹاس شام 7:00 بجے ہوگا۔ دوسرا ٹی ٹوئنٹی 28 اپریل کو جبکہ تیسرا ٹی ٹوئنٹی 30 اپریل کو شروع ہوگا۔چوتھا اور پانچواں T20I بالترتیب 2 اور 3 مئی کو شیڈول ہے۔
پاکستانی کپتان ڈار نے تسلیم کیا کہ قومی ٹیم ون ڈے سیریز کے نتائج سے "مایوس” ہے لیکن انہوں نے غلطیوں کو دور کرنے اور مختصر ترین فارمیٹ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف جیت کا سلسلہ جاری رکھنے کی امید ظاہر کی۔ ڈار نے کہا، "ہم واضح طور پر ون ڈے سیریز میں پرفارمنس سے مایوس ہیں اور ہمارا مقصد اپنی غلطیوں کو سدھارنا اور آنے والی T20I سیریز میں مضبوط کارکردگی دکھانا ہے۔”
"ایک ٹیم کے طور پر، ہم اس سیریز کی اہمیت کو سمجھتے ہیں، خاص طور پر ورلڈ کپ کے سال میں۔ حالیہ دنوں میں، ہم نے جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے خلاف T20I سیریز جیت کر مختصر ترین فارمیٹ میں اچھے نتائج دکھائے ہیں، اور ہم ویسٹ انڈیز کے خلاف بھی جیت کا سلسلہ جاری رکھنا چاہیں گے۔”