سعودی عرب میں منشیات کی اسمگلنگ کے دوران دو پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی جانب سے شیئر کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ریاض ریجن پولیس کے محکمہ تفتیش اور تلاش نے پاکستانی شہریوں کو گرفتار کیا جو مبینہ طور پر منشیات کی تقسیم کے لیے رہائشی یونٹ کا استعمال کر رہے تھے۔
ملزمان قانونی کارروائی سے گزر چکے ہیں اور انہیں مزید کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ سعودی سیکیورٹی حکام نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ چوکس رہیں اور منشیات کی اسمگلنگ یا اسمگلنگ سے متعلق کسی بھی مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع دیں۔سعودی عرب میں پاکستانیوں کو منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔گزشتہ سال اگست میں تبوک میں ایک پاکستانی شہری کو میتھ کا کاروبار کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، اور تین سعودی شہریوں کو ایک اور ممنوعہ چیز کی فروخت پر حراست میں لیا گیا تھا۔