ریجنل پولیس آفیسر، (آر پی او) راولپنڈی، بابر سرفراز الپا نے متعلقہ حکام کو راولپنڈی سیف سٹی پراجیکٹ پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
آر پی او آفس کے ترجمان کے مطابق راولپنڈی سیف سٹی پراجیکٹ پر 70 فیصد سے زائد کام مکمل ہو چکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ آر پی او نے سیف سٹی پراجیکٹ کی پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ اس منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ افسران نے آر پی او کو سیف سٹی پراجیکٹ پر موجودہ پیش رفت سے آگاہ کیا۔
آر پی او نے ہدایت کی کہ کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔آر پی او نے مزید کہا کہ سیف سٹی پراجیکٹ کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ہفتہ وار اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ بابر سرفراز نے کہا کہ سیف سٹی منصوبہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔