خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی 11 نشستوں پر انتخابات کے لیے 26 امیدواروں پر مشتمل حتمی فہرست جاری کردی گئی ہے۔
ان 11 نشستوں میں سے 7 سات جنرل نشستوں کے لیے 16، ٹیکنوکریٹس کی 2 نشستوں کے لیے 6 جبکہ خواتین کی 2 نشستوں کے لیے 4 امیدوار میدان میں اتریں گے۔مراد سعید، اعظم سواتی، طلحہ محمود، عطا الحق اور فیصل جاوید کا نام جنرل نشستوں کے لیے فائنل کرلیا گیا ہے، فیض الرحمٰن مرزا آفریدی، آصف رفیق، اظہرمشوانی اور خرم ذیشان بھی مدمقابل ہوں گے، نورالحق قادری، نیازاحمد، دلاور خان، عرفان سلیم، شفق ایازکا نام بھی حتمی فہرست میں شامل ہے۔
ٹیکنوکریٹس کی 2 نشستوں پر انتخابات کے لیے خالد مسعود، دلاورخان، ارشاد حسین، اعظم سواتی، نورالحق قادری اور وقاص اورکزئی کا نام فائنل کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں خواتین کی 2 نشستوں کے لیے روبینہ خالد، روبینہ ناز، مہوش علی اورعائشہ بانو شامل ہیں
واضح رہے کہ 11 مارچ کو سینیٹ کی 48 نشستیں خالی ہونے کے بعد الیکشن کمیشن ان پر انتخابی شیڈول 14 مارچ کو جاری کرنے کا اعلان کیا تھا، بعدزاں 14 مارچ کو الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی 48 نشستوں پر 2 اپریل کو انتخابات کرانے کا شیڈول جاری کیا تھا۔