صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ یقین ہے کہ ہم متحد ہو کر تمام رکاوٹوں کو عبور کر لیں گے۔
یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پوری قوم جمہوریت، انصاف اور مساوات کیلئے اپنےعزم کا اعادہ کرے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو ہر قسم کی اخلاقی اور سفارتی مدد فراہم کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ آئیے آج ہم اپنےگزشتہ سفر پر غور کریں، اپنی کامیابیوں کا جشن منائیں، ایک خوشحال اور متحد پاکستان کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کریں، 1940 کی قرارداد پاکستان ہماری تاریخ میں ایک اہم موڑ کی حیثیت رکھتی ہے، اس قرارداد سے 14 اگست 1947 کوپاکستان کے قیام کا راستہ ہموار ہوا، قائداعظم اور ساتھیوں نے علامہ اقبال کے خواب کو حقیقت میں ڈھالنے کیلئے انتھک محنت کی، آج کے دن ہم ان کےعزم اور قربانیوں کا اعتراف کرتے ہیں
علاوہ ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ مربوط پالیسی اصلاحات کے ذریعے معاشی بحالی اور خوشحالی کیلئے پُرعزم ہیں