پاکستان کے سب سے بڑے ٹیلی کمیونیکیشن اور مربوط آئی سی ٹی خدمات فراہم کرنے والے ادارے، پی ٹی سی ایل گروپ نے پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ (PPAF) اور نیشنل رورل سپورٹ پروگرام (NRSP) کے ساتھ مل کر ہری پور میں 100 خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے "با-اختیار” پروگرام کا آغاز کیا۔
یہ اقدام "با-اختیار” پروگرام کا حصہ ہے، جو ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنے اور خواتین کو پائیدار کاروبار کی تعمیر کے لیے ضروری آلات اور مالی معلومات سے آراستہ کرنے کی ایک سال سے جاری کوشش ہے۔ "بااختیار” کے تحت، پی ٹی سی ایل گروپ نے پری لوڈڈ سم کارڈز کے ساتھ اسمارٹ فونز تقسیم کیے، ایک سال کے مفت ڈیٹا پیکجز فراہم کیے اور یو مائیکرو فنانس بینک (یو بینک) کے تعاون سے یوپیسا موبائل والٹس کے سیٹ اپ میں سہولت فراہم کی۔