امریکا کے صدر جو بائیڈن کیلئے دوبارہ ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار بننے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ جو بائیڈن نے امیدوار نامزد ہونے کیلئے درکار ڈیلگیٹس کی حمایت حاصل کرلی ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جو بائیڈن نے جارجیا کے پرائمری الیکشن میں نامزدگی حاصل کرنے کیلئے مطلوب 1968 ڈیلیگیٹس کی حمایت کا ہدف حاصل کرلیا ہے۔نامزدگی کے حصول میں کامیابی کے بعد اپنے بیان میں جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی تلخی، انتقام اور بدلے پر مبنی کیمپین امریکا کے بنیادی تصورات کیلئے ایک خطرہ ہے۔
جو بائیڈن کا مزید کہنا تھا کہ ووٹر کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ آزادی کے حقوق کی حمایت میں کھڑا ہوگا یا پھر شدتپسندوں کو اسے چھیننے کا موقع فراہم کرے گا۔ دوسری طرف سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی ریپبلکن پارٹی کے صف اول کے صدارتی امیدوار ہیں تاہم یقینی ہے کہ وہ بھی صدارتی امیدوار نامزد کردیے جائیں گے۔واضح رہے کہ امریکا میں صدارتی الیکشن نومبر میں ہوگا جس میں ایک بار پھر جو بائیڈن کا مقابلہ ڈونلڈ ٹرمپ سے ہوگا۔