پلرہ کے لوگوں نےحکومت سے بانڈی میرا علاقے میں لڑکیوں کے واحد پرائمری اسکول کی دوبارہ تعمیر کو مکمل کرنے کا مطالبہ کیا۔
ایک رہائشی بختار تنولی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ لڑکیوں کے اس اسکول کی تعمیر کو متعلقہ ٹھیکیدار نے پچھلے سال کے اوائل سے روک دیا تھا جس کے نتیجے میں طالبات کا تعلیمی نقصان ہوا۔زرائع کے مطابق محکمہ مواصلات اور تعمیرات نے بانڈی میرا میں اسکول کی عمارت میں دراڑیں پڑنے کے بعد تقریباً دو سال قبل منہدم کر دیا تھا اور اس سکول کی عمارت کی تعمیر نو کا کام آٹھ ماہ کے اندر 16 ملین روپے کے فنڈز سے مکمل ہونا تھا لیکن ٹھیکیدار نے پچھلے سال کے شروع میں اس منصوبے کو نامکمل چھوڑ دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت سکول کی طالبات قریب ہی کرائے کی ایک چھوٹی عمارت میں تعلیم حاصل کر رہی ہیں جس کی حالت بھی انتہائی مخدوش ہے۔