ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مری ،گلیات اور گردو نواح میں طوفانی بارش اور برفباری کے امکانات ہیں ۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہیکہ اتوار کو برفباری کے امکانات 70فیصد تک ہیں۔پیرکے روز بھی بارش اور برفباری کے 75فیصد امکانات ہیں۔ 17سے 22فروری تک موسم کی صورتحال غیر یقینی رہے گی۔ ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا ہیکہ مری جانیوالے سیاحوں کو خبر دار کیا جاتا ہے کہ وہ احتیاط کریں۔سیاح موسمی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنا پروگرام ترتیب دیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی کی مری انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات ، کہا مری کی انتظامیہ ہر طرح کی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے ۔ سیاحوں کو معلومات دینے کے لئے متعلقہ محکمے ہر ممکن فورم استعمال کررہے ہیں۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کا مزید کہنا ہیکہ عوام الناس سفر پر نکلنے سے پہلے گاڑیوں کو اچھی طرح چیک کر لیں۔ برف باری کو مد نظر رکھتے ہوئے ضروری ساز و سامان ساتھ رکھیں۔ ایمرجنسی کی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129پر رابطہ کریں۔