الیکشن کمیشن نے جمعرات کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف کی این اے 15 مانسہرہ میں شکست کے خلاف درخواست کو کالعدم قرار دے دیا۔
حلقے کے تمام پولنگ سٹیشنوں کے غیر سرکاری اور غیر مصدقہ نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہزادہ گستاخ خان 105,249 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ نواز شریف 80,382 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقے میں شکست کے بعد شریف نے این اے 15 سے شہزادہ گستاخ کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا تھا۔شریف نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ حلقہ این اے 15 مانسہرہ کے 125 پولنگ اسٹیشنز کے فارم 45 جاری نہیں کیے گئے۔
نواز شریف کے وکیل نے کہا کہ حلقہ کے کالا ڈھکا علاقہ بہت پسماندہ ہے اور علاقے میں برف باری کی وجہ سے مواصلاتی ذرائع متاثر ہوئے ہیں۔ وکیل نے الزام لگایا کہ پریزائیڈنگ افسران نے پولنگ ایجنٹس کو باہر دھکیل دیا تھا۔ وکیل نے دلیل دی کہ "شفاف انتخابات کو یقینی بنانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے،”