فافن نے ملک بھر میں 8فروری کو منعقد ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے ابتدائی مشاہدے کی جائزہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے الیکشن کا دن پرامن ‘ملک میں ٹرن آؤٹ 48 فیصد رہا ۔
فافن رپورٹ میں بتایا گیا کہ 8 فروری کو ملک میں ہونے والے انتخابات میں 5کروڑ سے زیادہ افراد نے ووٹ ڈالا، الیکشن کمیشن نے انتخابی مشق کو منعقد کیا جو قابل ستائش ہے تاہم ابتدائی نتائج کی تیاری اور نتائج اعلان نے منظم الیکشن کو گہنا دیا ہے۔
چئیرپرسن فافن مسرت قدیم کی جانب سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 25 حلقوں میں مسترد ووٹوں کا مارجن جیت کے مارجن سے زیادہ تھا۔ گزشتہ بار کی طرح اس مرتبہ بھی 16 لاکھ بیلٹ پیپرز مسترد ہوئے۔ سیاسی جماعتوں کی جانب سے یکساں مواقع نہ ملنے اور دہشت گردی کے باوجود جماعتوں نے الیکشن میں حصہ لیا۔ سیاسی جماعتوں کی جانب سے تنقید کےباوجود الیکشن کمیشن نے انتخابی مشق کو منعقد کیا جو قابل ستائش ہے۔
مسرت قدیم نے مزید کہا کہ انتخابات سے ملک میں بے یقینی کا دور ختم ہو گیا۔ سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ ملک میں استحکام کو یقینی بنائیں۔ سیاسی جماعتوں اورامیدواروں کے نتائج پر تحفظات کو الیکشن کمیشن کو جلد حل کرنے کی ضرورت ہے۔