ملک میں ہونے والے عام انتخابات میں راولپنڈی کے حلقہ این اے ستاون میں بڑا انتخابی دنگل متوقع ہے۔
چند ہیوی ویٹس یعنی مسلم لیگ ن کےدانیال چوہدری، آزاد امیدوارسیمابیہ طاہر اور عوامی مسلم لیگ کے شیخ راشد شفیق مدمقابل ہیں،پیپلز پارٹی کے مختار عباس اور جماعت اسلامی کے خالد محمود مرزا سمیت کل چھبیس امیدوار قسمت آزمائیں گے۔
قومی اسمبلی کے اس حلقہ میں ووٹرزکی مجموعی تعداد 4 لاکھ اکتیس ہزار سے زائد ہے، اس حلقے میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کےبیشترعلاقے شامل ہیں۔ 2018 میں یہ حلقہ این اے 62 کہلاتا تھا،تب شیخ رشید کے بھتیجے شيخ راشد شفیق تحریک انصاف کی بیساکھیوں پر سوار ہو کر جیتے تھے، انہوں نے ن لیگ کے سجاد خان کو شکست دی تھی۔
مسلم لیگ ن کےدانیال چوہدری 2018 میں شیخ رشید کےخلاف الیکشن لڑے تھے،اس بار ان کے بھتیجے کے مقابلے میں بڑے مارجن سے جیت کے دعویدار ہیں ہیں ۔ اس حلقے کی اہم برادریوں میں عباسی ،راجہ ،شیخ ،چوہدری، کیانی ،ملک ، راجپوت اور اعوان شامل ہیں۔
انتخابی جائزہ لیا جائے تو حلقہ این اے 57 میں شامل علاقے 1988 سے مسلم لیگ ن کا علاقہ سمجھے جاتے ہیں۔ 2013 میں عمراں خان ہہ سیٹ جیت کر خالی کی تو ن لیگ کے حنیف عباسی نے بازی پلٹ دی تھی۔ 2018 میں تحریک انصاف کامیاب رہی۔ آٹھ فروری کو دانیال چوہدری ، شیخ راشد شفیق او سیمابیہ طاہر میں کانٹے کا مقابلہ ہو گا اور جیت کا مارجن بھی زیادہ نہیں ہو گا۔