ڈیوس کپ ٹائی کے سنگلز مقابلے میں بھارت کے رام کمار نے اعصام الحق کو شکست دے دی۔
پاکستان کے اعصام الحق نے پہلا سیٹ سات چھ سے جیتا تھا جبکہ بھارت کے رام کمار رماناتھن نے دوسرا سیٹ سات چھ سے اپنے نام کیا۔تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں رام کمار رماناتھن نے اعصام الحق کو چھ صفر سے شکست دی۔تیسرے سیٹ کے دوران پاکستانی ٹینس کھلاڑی اعصام الحق نے میڈیکل ٹائم آؤٹ بھی لیا تھا۔
یاد رہے کہ ڈیوس کپ کا آغاز اسلام آباد میں ہوچکا ہے۔جو کل بھی جاری رہے گا۔ بھارتی ٹینس ٹیم 60 سال بعد پاک سرزمین پر اِن ایکشن ہوئی ہے۔ اس دوران شائقین کی بڑی تعداد ٹینس کورٹ میںموجود ہے۔پاکستانی ٹینس اسٹار عقیل خان کا مقابلہ بھارت کے شری رام سے ہے۔