سانحہ پشاور پولیس لائن شہدا کی برسی کے موقع ہری پور پولیس کی جانب سے قرآن خوانی اور خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق قران خوانی میں ڈی پی او محمد عمر خان، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر شاہ جہان خان، آر آئی پولیس لائن انسپکٹر اختر نواز اور کثیر تعداد میں پولیس افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔ڈی پی او ہری پور کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا پولیس کے شہداء نے امن وامان کے قیام کے لئے بیش بہاقربانیاں دی ہیں، جن کوسنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے شہداء کو کبھی نہیں بھولیں گے اور ان کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال 30 جنوری کو پولیس لائن پشاور دھماکہ میں متعدد پولیس افسران و اہلکار شہید اور زخمی ہو گئے تھے۔ قران خوانی میں سانحہ پولیس لائن شہداء کے ایصال ثواب اور بلند درجات کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔