ایبٹ آباد میں افسوسناک واقعے میں خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد جان کی بازی ہار گئے، حادثے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثہ بکوٹ تھانہ کی حدود میں بکوٹ نمبل میں پیش آیا۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) گلیات نے تصدیق کی کہ مرنے والوں میں ماسٹر رشید کی دو بہو اور بیوی شامل ہیں۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں مظفرآباد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
مقامی عمائدین نے وضاحت کی کہ ڈرائیور جیپ پر سے کنٹرول کھو بیٹھا جس کی وجہ سے وہ کھائی میں جاگری۔ حادثے کا شکار ہونے والے افراد کلیان مارکیٹ میں خریداری کے بعد واپس گھر جا رہے تھے۔ یہ بات قابل زکر ہے کہ بکوٹ نمبل روڈ کی خستہ حالی کے باعث حادثات رونما ہوچکے ہیں جبکہ مقامی انتظامیہ غیر فعال ہے۔