اسلام آباد میں آئی جے پی روڈ پر ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ ڈمپر کنٹرول سے باہر ہونے پر رکشے کے اوپر گر گیا جس کی وجہ سے 4 افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔ دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد میں ٹریفک حادثے کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے حادثے کی رپورٹ طلب کرلی۔