ہری پور پولیس کی رپورٹ کے مطابق ایک ہی دن الگ الگ واقعات میں تین افراد خانپور ڈیم میں ڈوب گئے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ ایبٹ آباد کے نوجوانوں کا ایک گروپ خانپور ڈیم پر پکنک منانے آیا تھا اور پرانی مسجد راجگان کے قریب تیراکی کرنے لگا۔ دو ناتجربہ کار تیراک جن کی شناخت ارسلان اور حسیب کے نام سے ہوئی جن کا تعلق سلہاد ایبٹ آباد سے تھا وہ پانی میں ڈوب گئے۔ مقامی غوطہ خوروں نے دو گھنٹے بعد ان کی لاشیں نکال لیں۔
ایک الگ واقعے میں، ایک شخص، جس کی شناخت وحید کے نام سے ہوئی جو کے اسکیم 3, راولپنڈی کا رہائشی تھا ترناوا پل کے قریب دریائے ہرو میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ واضح رہے کہ دریائے ہارو، جو اپنا پانی خان پور ڈیم سے حاصل کر کے اٹک کی طرف بہتا ہے، ان سیاحوں کے لیے ایک مشہور مقام ہے جو اکثر ترناوا پل کے قریب تیراکی کرتے ہیں۔
حالیہ واقعات کے بعد، ہری پور کے ڈپٹی کمشنر خان محمد نے سیکشن 144 سی آر پی سی کے تحت خانپور ڈیم کے ذخائر اور دریائے ہرو میں تیراکی اور نہانے پر 60 دن کی پابندی عائد کر دی ہے۔