معروف پاکستانی پاپ سنگر نازیہ حسن کو اپنے مداحوں سے بچھڑے آج 24 برس ہو گئے ہیں۔
معروف گلوکارہ 3 اپریل 1965 کو کراچی میں پیدا ہوئیں،اور انتہائی کم عمری میں ہی شہرت کی بلندیوں پر فائز ہوئیں۔نازیہ حسن کے پہلے گانے، آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے، نے ان کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔
نازیہ حسن نے اپنے بھائی زوہیب حسن کے ساتھ مل کر پاکستانی موسیقی میں مغربی انداز متعارف کرایا۔نازیہ حسن کا پہلا البم ’’ڈسکو دیوانے‘‘14 ممالک میں ریلیز ہوا اور وہ اس وقت سب سے زیادہ فروخت ہونے والا ایشین ریکارڈ بن گیا۔
گلوکارہ نے پرائیڈ آف پرفارمنس، بیسٹ فی میل پلے بیک سنگر سمیت درجنوں ایوارڈز اپنے نام کئے۔
نازیہ حسن 13 اگست 2000 کو 35 سال کی عمر میں لندن میں کینسر کے باعث انتقال کر گئی تھیں۔