استور کےگاؤں فینہ کے 2 پل دریائے استور میں بہہ گئے۔ پل بہنے سے گائوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا اور سیاح پھنس گئے جنہیں ریسکیو کرنے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو ہدایت جاری کی ہیں اور فینہ گاؤں کیلئے متبادل راستہ فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب پنجاب میں متوقع سیلابی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم نے این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔