ہندوستان کے مالیاتی دارالحکومت ممبئی میں پیر کو بارش کے طوفان کے دوران ایک بڑے بل بورڈ کے گرنے سے کم از کم 14 افراد ہلاک، 74 زخمی اور 40 سے زائد کے پھنس جانے کا خدشہ ہے۔
تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا طوفان تھا، جس کی وجہ سے مشرقی مضافاتی گھاٹ کوپر میں ایک مصروف سڑک کے ساتھ واقع بل بورڈ کچھ مکانات اور ایک پٹرول پمپ پر گر گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گرنے والے ہورڈنگ بورڈ کا حجم تقریباً 17040 مربع فٹ تھا جسے میونسپل کارپوریشن کی اجازت کے بغیر نصب کیا گیا تھا۔بل بورڈ کے نیچے پھنسے باقی لوگوں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔ برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن، شہری ادارہ جو ممبئی چلاتا ہے، نے ایکس پر کہا کہ فائر سروسز، پولیس، ڈیزاسٹر ریسپانس حکام اور دیگر حکام سبھی بچاؤ کی کوششوں میں شامل ہیں۔