پولیس ترجمان نے بتایا کریک ڈاؤن کے دوران پولیس نے سات غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں، شراب سپلائی کرنے والوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے شراب کے علاوہ اسلحہ برآمد کر لیا۔
رتہ امرال پولیس نے محمد آصف کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 01 پسٹل 30 بور برآمد کر لیا۔ اسی طرح پیرواڈھی پولیس نے رضوان کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 01 پسٹل 30 بور برآمد کر لیا۔جبکہ کینٹ پولیس نے حفیظ اللہ سے 01 پسٹل 30 بور برآمد کر لیا۔
کارروائی کے بعد ریس کورس پولیس نے شفقت سے 01 پسٹل 30 بور برآمد کر لیا۔صدر واہ پولیس نے عبدالرحیم سے 01 پسٹل 30 بور برآمد کر لیا۔وارث خان پولیس نے احمد علی سے 05لیٹر شراب برآمد کر لی۔دھمیال پولیس نے غلام عباس سے 05لیٹر شراب برآمد کر لی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
ڈویژنل ایس پیز نے پولیس ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہوائی فائرنگ اور شراب فروشوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری رکھی جائے گی۔