گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں مختلف محکموں کی نگرانی اور کارکردگی کو سامنے لانے کے لئے پرفارمنس مینجمنٹ اینڈ ریفارمز یونٹ(پی ایم آر یو)کے تحت ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ یونٹس(ڈی ایم یو)اور انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ(آئی ایم یو)قائم کر دیا گیا ہے۔
محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کیبنٹ کی طرف سے جاری کردہ اعلانیے کے مطابق محکمہ تمام محکموں اور لائن ڈیپارٹمنٹس کی ترقیاتی سکیموں کی موثر نگرانی سمیت کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے پی ایم آر یو پالیسی اور سفارشات فراہم کرے گا۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ یونٹس اور انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ پرفارمنس کے ذریعے مینجمنٹ اینڈ ریفارمز یونٹ گلگت بلتستان چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کے دفتر کو براہ راست رپورٹ کریں گے۔