مظفر آباد (کے ٹو ٹائمز) حالیہ دنوں میں پٹرولیم مصنوعات میں واضع کمی کے باوجود کرایوں میں کمی نہ ہوسکی۔ یہ ہر روز کا معمول ہے کہ شاہراہ نیلم پر کنڈیکٹرز اور سواریوں میں لڑائی جھگڑا ہوتا ہے، ٹرانسپورٹ مافیا بے لگام ہوگیا۔
شہریوں نے چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ نیلم انتظامیہ سے کرایوں پر عملدرآمد کرواتے ہوے تمام پبلک سروس گاڑیوں میں کرایہ نامہ نمایاں جگہ چسپاں کیاجائے۔