پشاور: خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی دورِ حکومت کی قانون سازی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صوبائی اسمبلی کے منظور کردہ 74 قوانین کا جائزہ لیا جائے گا.
جائزہ کے لیے محکمہ قانون نے قوانین کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی 7 روز میں اپنی سفارشات متعلقہ حکام کو پیش کرے گی۔
جائزے میں 20 صوبائی محکموں سے متعلق قوانین شامل ہیں۔
پراسیکیوشن، جامعات اور میڈیکل ٹیچنگ اداروں سے متعلق قوانین کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق صوبائی اسمبلی کے اختیارات اور مراعات سے متعلق قوانین کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
اس حوالے سے مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا ثمر ہارون بلور نے کہاکہ پی ٹی آئی دورِ حکومت میں انتہائی متنازع اور عجلت میں منظور کئے گئے قوانین کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔


