تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کے ہسپتالوں میں برن یونٹس کیلئے 250 ملین روپے جاری کیے گئے ہیں اور یہ رقم جدید طبی آلات اور مشینری کی خریداری پر خرچ کی جائے گی۔
محکمہ خزانہ پنجاب نے بہاولپور وکٹوریا اور شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان میں برن یونٹس کے منصوبوں کے لیے 250 ملین روپے کے فنڈز جاری کردیے۔
جاری کردہ فنڈز برن یونٹس کیلئے جدید طبی آلات اور مشینری کی خریداری پر خرچ کیے جائیں گے۔
نئے برن یونٹس فعال ہونے سے بہاولپور اور رحیم یار خان سمیت اطراف کے اضلاع کے مریض مستفید ہوں گے۔
برن یونٹس میں ایمرجنسی علاج اور خصوصی نگہداشت کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔


