Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    وادی کاغان میں این ایچ اے حکام سیاحوں کیلئے سڑکوں سے گلیشئیر ہٹانے میں مصروف

    مئی 13, 2025
    خاص خبریں

    بھارت کے وحشیانہ حملوں میں 40 شہریوں اور 11 جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا، آئی ایس پی آر

    مئی 13, 2025
    خاص خبریں

    وزیراعظم نے ہر سال 10 مئی ’’یوم معرکہ حق‘‘ کے طور پر منانے کا اعلان کردیا

    مئی 12, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    مئی 13, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»پوٹھوہار»تمام ممالک ملکر خطے کی معیشت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ ایس سی او کے اجلاس سے وزیراعظم کا خطاب
    پوٹھوہار اکتوبر 16, 2024

    تمام ممالک ملکر خطے کی معیشت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ ایس سی او کے اجلاس سے وزیراعظم کا خطاب

    اکتوبر 16, 20242 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Prime Minister's address to the SCO meeting
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے 23 ویں سربراہی اجلاس کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے، اجلاس میں چین کے وزیراعظم لی چیانگ، روس کے وزیراعظم میخائل مشوستن، تاجکستان کے وزیراعظم خیر رسول زادہ، کرغزستان کے وزیراعظم زاپاروف اکیل بیگ، بیلا روس کے وزیراعظم رومان گولوف چینکو، قازقستان کے وزیراعظم اولڑاس بینکتینوف، تاجکستان کے وزیراعظم کوہر رسول زادہ اور ازبکستان کے وزیراعظم عبد اللہ ارپیوف شریک ہیں۔

    اس کے علاوہ ایران کے نائب صدر محمد عارف اور بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر بھی ایس سی او کانفرنس میں شریک ہیں جبکہ منگولیا مبصر ملک کے طور پر شریک ہے جس کی نمائندگی منگولین وزیراعظم کر رہے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف نے تمام معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔

    شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کی صدارت میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔تمام معزز مہمانوں کو ایس سی او اجلاس میں خوش آمدید کہتا ہوں، ایس سی او سربراہی اجلاس میں شریک رہنماؤں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایس سی او ممالک دنیا کی آبادی کا 40 فیصد ہیں، آج کا اجلاس علاقائی تعاون بڑھانے کا اہم موقع فراہم کر رہا ہے، ایس سی او اجلاس میں معنی خیز مذاکرات اورنتائج کا خواہاں ہوں، ہم نے اپنے لوگوں کو بہتر معیار زندگی اور سہولتیں فراہم کرنی ہیں، تمام ممالک ملکر خطے کی معیشت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پائیدار ترقی کیلئے علاقائی تعاون اور روابط کا فروغ ضروری ہے، تمام ممالک ملکر خطے کی معیشت کو بہتر بنا سکتے ہیں، ایس سی او اجلاس میں معنی خیز مذاکرات اور نتائج کا خواہاں ہوں، یقین ہے کہ اجلاس میں سیر حاصل گفتگو کے نتائج خطے کے عوام کیلئے دورس ہوں گے، ایس سی او اجلاس کے شریک رہنماؤں نے ایجنڈے کی منظوری دے دی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان علاقائی ترقی اور استحکام کیلئے بہت اہم ملک ہے، عالمی برادری افغانستان میں انسانی بنیادوں پر امداد پر توجہ دے، افغانستان میں امن کے خواہاں ہیں، افغانستان سرزمین کا دہشتگردی کیلئے استعمال روکنا ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ علاقائی ترقی کیلئے بیلٹ اینڈ روڈ انتہائی اہم منصوبہ ہے، پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے، مشترکہ مستقبل کیلئے اقتصادی استحکام ہماری ضرورت ہے، خطے سے غربت کے خاتمے کیلئے اقدامات کو ترجیح دینا ہوگی۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleسونے کی نئی قیمت کیا ہے؟
    Next Article خیبر پختونحوا کے نام سے خیبر ہٹا کر صرف پختونخوا کرنے کے خلاف ہزارہ میں احتجاج کا سلسلہ شروع
    Idrees
    • Website

    Related Posts

    وادی کاغان میں این ایچ اے حکام سیاحوں کیلئے سڑکوں سے گلیشئیر ہٹانے میں مصروف

    مئی 13, 2025

    بھارت کے وحشیانہ حملوں میں 40 شہریوں اور 11 جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا، آئی ایس پی آر

    مئی 13, 2025

    وزیراعظم نے ہر سال 10 مئی ’’یوم معرکہ حق‘‘ کے طور پر منانے کا اعلان کردیا

    مئی 12, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    وادی کاغان میں این ایچ اے حکام سیاحوں کیلئے سڑکوں سے گلیشئیر ہٹانے میں مصروف

    مئی 13, 2025
    خاص خبریں

    بھارت کے وحشیانہ حملوں میں 40 شہریوں اور 11 جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا، آئی ایس پی آر

    مئی 13, 2025
    خاص خبریں

    وزیراعظم نے ہر سال 10 مئی ’’یوم معرکہ حق‘‘ کے طور پر منانے کا اعلان کردیا

    مئی 12, 2025
    پوٹھوہار

    آرمی چیف کی سی ایم ایچ راولپنڈی میں زخمی شہریوں اور اہلکاروں کی عیادت ، خیریت دریافت کی

    مئی 12, 2025
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    مارچ 6, 2024

    سائبر حملے کیا ہوتے ہیں اور ان سے خود کو کیسے محفوظ رکھیں؟

    بلاگ

    حال ہی میں ایک صحافی اور سائبر کرائم ریسرچر عنبرین چوہدری جو بلیک میلن٘گ پر…

    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    1.5 ٹن یا 1 ٹن اے سی کو چلانے کے لیے کتنے سولر پینلز درکار ہوتے ہیں ؟

    اگست 8, 2024
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    پوٹھوہار

    اسلام آباد انتظامیہ نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں حیران کن اضافے کا اعلان کر دیا

    مئی 15, 2024
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    وادی کاغان میں این ایچ اے حکام سیاحوں کیلئے سڑکوں سے گلیشئیر ہٹانے میں مصروف

    مئی 13, 2025
    خاص خبریں

    بھارت کے وحشیانہ حملوں میں 40 شہریوں اور 11 جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا، آئی ایس پی آر

    مئی 13, 2025
    خاص خبریں

    وزیراعظم نے ہر سال 10 مئی ’’یوم معرکہ حق‘‘ کے طور پر منانے کا اعلان کردیا

    مئی 12, 2025

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2025. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.