Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک

    جنوری 25, 2026
    بین الاقوامی

    ناسا نے بلیک ہول کے کنارے کی اب تک کی سب سے صاف تصویر جاری کر دی

    جنوری 25, 2026
    خاص خبریں

    ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی

    جنوری 25, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جنوری 26, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»دہشت گردوں کو کچلے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے،وزیراعظم شہبازشریف
    خاص خبریں جنوری 2, 2025

    دہشت گردوں کو کچلے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے،وزیراعظم شہبازشریف

    جنوری 2, 20253 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    We cannot move forward without crushing the terrorists, Prime Minister Shehbaz Sharif
    روز کوئی واقعہ ہوتا ہے اور لوگ شہید ہوتے ہیں ہمیں اس کے خلاف اکٹھا ہونا ہوگا، وزیراعظم
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی ایپکس کمیٹی کا  اجلاس ہوا جس میں سرمایہ کاروں کو خصوصی سہولتیں دینے اور سرمایہ کاری سے متعلق دیگر امور پر بات چیت کی گئی ۔

    اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، اعلیٰ سول و عسکری حکام، چاروں وزرائے اعلیٰ، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور وزیر اعظم آزاد کشمیر اور وفاقی وزرا نے شرکت کی ۔

    اجلاس سے اپنے خطاب میں  وزیراعظم شہبازشریف  نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کا سلسلہ اس بات پر منحصر ہے کہ ملک میں امن ہو، اس وقت سیکیورٹی ہمارے لیے ایک چیلنج کی مانند ہے بدقسمتی سے افغان حکومت نے بہت سے لوگوں کو چھوڑ دیا، دہشت گردوں کو کچلے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے اس کے لیے سیکیورٹی ادارے جام شہادت نوش کررہے ہیں، روز کوئی واقعہ ہوتا ہے اور لوگ شہید ہوتے ہیں ہمیں اس کے خلاف سب کو اکٹھا ہونا ہوگا ۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پارا چنا امن معاہدہ خوش آئند ہے،پارا چنار امن معاہدے کو کامیاب بنانے والے مبارکباد کے مستحق ہیں ، پارا چنار میں معاہدہ ہونے پر سب کو مبارک باد دی اور کہا کہ دونوں اطراف سے سیکڑوں لوگوں کے مارے جانے پر افسوس ہے، ایسا دلخراش واقعہ دوبارہ نہیں ہونا چاہیے تھا ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ یہ سال پاکستان کی معاشی ترقی کی نوید ثابت ہوگا، آج پاکستان میں موجود افراط زر 2018ء کے بعد کم ترین سطح پر ہے، ترسیلات زر پانچ کے مقابلے میں 34 فیصد زیادہ ہیں، ایکسپورٹس بڑھنے سے ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر چار ارب ڈالر سے بڑھ کر ساڑھے بارہ ارب ڈالر پر آچکے ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ بینکوں کی شرح سود 22 فیصد سے کم ہوکر 13 فیصد پر آچکی، اگر اصل افراط زر کی بات کی جائے تو اسٹیٹ بینک کے پاس شرح سود مزید آٹھ پوائنٹس تک کم کرنے کی گنجائش موجود ہے، اسٹاک ایکس چینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، یہ تمام اشاریے کھلا ثبوت ہیں کہ یہ سال پاکستان کی ترقی میں بہت معاون ثابت ہوگا ۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کوئی شک نہیں کہ گزشتہ ساڑھے نو ماہ میں حکومت کو بیرونی اور اندرونی خلفشار کا سامنا کرنا پڑا، متعدد چیلنجز تھے جس کا ہم نے باہمی تعاون سے مقابلہ کیا، چاول کی ایکسپورٹ سے ملکی قومی خزانے میں چار ارب ڈالر آئے، چینی کی برآمد سے بھی نصف ارب ڈالر آرہا ہے، ہمارے پاس سرپلس چینی تھی جسے ہم نے اس لیے ایکسپورٹ کیا کہ اسمگلنگ بند ہوچکی تھی اور چینی ہمارے پاس وافر مقدار میں موجود تھی، اسی طرح آئل کی اسمگلنگ بھی کم ہوئی ۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس موقع ہے کہ وسطی ایشیائی ممالک ہمارے ساتھ سرمایہ کاری کے خواہش مند ہیں، مختلف ممالک سے ایم او یوز سائن ہوچکے ہیں، معاشی استحکام سیاسی استحکام سے جڑا ہوا ہے اگر سیاسی استحکام ہوگا تب ہی معاشی استحکام ہوگا، اب ہمیں معاشی گروتھ کی جانب جانا ہے تو سیاسی استحکام کے ساتھ ساتھ بجلی کی قیمتیں کم کرنا ہوں گی، ٹیکس آمدنی بڑھانی ہے تو کوششیں کرنا ہوں گی، بینکوں نے کئی برس بے پناہ منافع کمایا ان سے 72 ارب روپے لے کر بینکوں میں جمع کرائے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleکے ٹو ٹی وی کے پروگرام ڈھیڈی میں سواتی ماما کی شاعری
    Next Article وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اور اشتہاری قرار دینے کی کارروائی معطل
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک

    جنوری 25, 2026

    ناسا نے بلیک ہول کے کنارے کی اب تک کی سب سے صاف تصویر جاری کر دی

    جنوری 25, 2026

    ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی

    جنوری 25, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک

    جنوری 25, 2026
    بین الاقوامی

    ناسا نے بلیک ہول کے کنارے کی اب تک کی سب سے صاف تصویر جاری کر دی

    جنوری 25, 2026
    خاص خبریں

    ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی

    جنوری 25, 2026
    خاص خبریں

    وادی تیراہ کو فوج کے احکامات پر خالی کرانے کی خبریں بے بنیاد ہیں، وفاقی حکومت

    جنوری 25, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    جنوری 21, 2026

    مانسہرہ میں چیتے کا حملہ، کالج جانے والا نوجوان شدید زخمی

    خاص خبریں

    مانسہرہ اور اور آزاد کشمیر کے سنگم پر واقع برارکوٹ کے علاقے میں صبح کالج…

    پوٹھوہار

    حسن ابدال: پنڈ مہری میں فائرنگ، دو بچوں سمیت پانچ افراد قتل

    جنوری 22, 2026
    خاص خبریں

    چمن سرحد پر پاکستان اور افغان سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

    جنوری 20, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک

    جنوری 25, 2026
    بین الاقوامی

    ناسا نے بلیک ہول کے کنارے کی اب تک کی سب سے صاف تصویر جاری کر دی

    جنوری 25, 2026
    خاص خبریں

    ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی

    جنوری 25, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.