ملک بھر میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد کے لیے انتظامیہ واہ کینٹ نے 300 فیملیوں کے لیے اشیائے ضروریہ کے ساتھ ساتھ ادویات سوات، بونیر اور صوابی کہ سیلاب متاثرین میں تقسیم کی ۔
ملک کے طول و عرض میں حالیہ بارشوں نے سیلابی طوفان کی صورت اختیار کر لی سیلابی ریلوں میں قیمتی جانوں کے ساتھ ساتھ لوگوں کے مال مویشی پانی کی نذر ہو گئے ۔
سوات بونیر اور صوابی میں رہنے والے سیلاب متاثرین کے لیے انتظامیہ واہ کینٹ نے 300 خاندانوں کے لیے اشیائے خرد و نوش کمبل رضائیاں اور ادویات سیلاب متاثرین کے لیے واہ کینٹ سے کے پی کے لیے روانہ کر دی ۔
سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے بڑے پیمانے پر اشیائے ضروریہ، ادویات اور خیموں وغیرہ کی ضرورت ہے، انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سیلاب متاثرین کی زیادہ سے زیادہ امداد کی جائے ۔