تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پانچویں میچ میں پاکستان نے میزبان متحدہ عرب امارات کو 31 رنز سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی ، پاکستان کے 172 رنز کے ہدف کے جواب میں یو اے ای کی ٹیم 7 وکٹ پر 140 رنز بناسکی ۔
شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان ٹیم نے مقررہ 20 اوور میں 5 وکٹ کے نقصان پر 171 رنز بنائے ۔
پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے شاندار 77 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، محمد نواز بھی 37 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، صاحبزادہ فرحان نے 16 اور صائم ایوب نے 11 رنز بنائے ۔
متحدہ عرب امارات کی جانب سے حیدر علی نے 17 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان کے 172 رنز کے ہدف کے جواب میں یو اے ای کی ٹیم 7 وکٹ پر 140 رنز بناسکی، علی شان 61 اور محمد وسیم 19 رنز بناکر نمایاں رہے، پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا او میچ کے بہترین کھلاڑی کے اعزاز کے حقدار ٹھہرے ۔
میچ جیتنے کے ساتھ ہی پاکستان نے ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، فائنل میچ میں قومی ٹیم کا مقابلہ اتوار کو افغانستان کیساتھ ہوگا ۔