سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ کے زیراثر مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، آج پاکستان میں فی تولہ سونا 1000 روپے تک سستا ہو گیا ہے۔سونے کی فی تولہ قمیت 1000 روپے تک کم ہونے کے بعد 2 لاکھ 52 ہزار 500 روپے اور جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 16 ہزار 478 روپے تک ہوگئی ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 26 ڈالر کے اضافے کے بعد 2441 ڈالر فی اونس کا پر جاپہنچا جبکہ چاندی کی فی تولہ قمیت 2 ہزار 900 روپے پر ہی قائم ہے۔