Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    پاکستان پوری دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا، ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کے بعد مذاکرات آج اسلام آباد میں ہوں گے

    اپریل 9, 2026
    کھیل

    پشاور زلمی نے پی ایس ایل میں تاریخ رقم کرلی، کراچی کو 159 رنز کے بڑے مارجن سے شکست

    اپریل 9, 2026
    امن

    بلاول بھٹو زرداری کا وزیر اعظم شہباز شریف کو ٹیلیفون، امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی کاوشوں کی تعریف

    اپریل 9, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اپریل 9, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»صوبے میں امن و امان کے مسائل ضرور ہیں لیکن ہم انہیں حل کر رہے ہیں،وزيراعلیٰ علی امین گنڈاپور
    خاص خبریں دسمبر 15, 2024

    صوبے میں امن و امان کے مسائل ضرور ہیں لیکن ہم انہیں حل کر رہے ہیں،وزيراعلیٰ علی امین گنڈاپور

    دسمبر 15, 20243 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    There are definitely law and order problems in the province, but we are solving them, Chief Minister Ali Amin Gandapur
    ہم خود دہشت گردی سے متاثر ہو رہے ہیں لیکن اسے آگے نہیں پھیلنے دے رہے ، وزیراعلیٰ
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    پشاور میں بین الاقوامی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو  کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے کہا کہ باقی صوبوں سے ہماری کار کردگی بہترین ہے ،آئی ایم ایف کا ٹارگٹ ہم نے حاصل کر لیا ہے ، اب تک کسی دوسرے صوبے نے یہ ٹارگٹ حاصل نہیں کیا ، گزشتہ 9 ماہ میں ہم نے اپنی آمدن میں 44 فیصد اضافہ کیا ہے ۔

    علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی  کے دور میں امن و امان کی صورتحال بالکل ٹھیک تھی، پی ڈی ایم کی حکومت کے آنے کے بعد امن و امان کی صورتحال خراب ہوگئی، اداروں کو دیگر کام چھوڑ کر پی ٹی آئی ختم کرنے پر لگا دیا گیا ، جب مجھے حکومت ملی تو  حالات انتہائی خراب تھے، لیکن انہیں بہتر بنانے پر پوری توجہ ہے۔

    وزیر اعلیٰ  کا کہنا تھا کہ کچھ علاقوں میں فرنٹ لائن  پر پولیس کو لے آئے ہیں، ضم اضلاع میں پولیس کو مضبوط بنانے پر بھرپور کام جاری ہے، ہم دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں ، صوبے میں امن و امان کے مسائل ضرور ہیں لیکن ہم انہیں حل کر رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے6 ماہ میں جتنےترقیاتی فنڈز ریلیز کیے، گزشتہ ادوار میں ایک سال میں بھی اتنے  نہیں ہوتے تھے، صوبے میں گورننس کو بہتر بنانے کے لیے اختیار عوام کو دیا ہے، عوامی شکایات اور ان کے حل کے لیے اختیار عوام کا پورٹل بنایا ہے، مائننگ کی بہترین منیجمنٹ کے لیے خصوصی مائننگ کمپنی بنائی ہے ۔

    علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مقامی بجلی گھروں سے بجلی سپلائی کے لیے اپنی پاور ٹرانسمیشن لائن بچھا رہے ہیں، صوبے کی ترقی کے لیے  یہ دونوں منصوبے انتہائی اہم ہیں ۔

    ان کا کہنا تھا کہ صوبائی اور وفاقی دونوں ایپکس کمیٹیوں کے اجلاسوں میں افغانستان سے مذاکرات کی بات کی ہے، افغانستان کے ساتھ مذاکرات ہی تمام مسائل کا حل ہے، جب پوری دنیا نے انہیں مان لیا ہے تو ہمیں بھی بات کرنی چاہیے ، ہماری افغانستان کے ساتھ طویل بارڈر ہے، سب سے زیادہ نقصان ہمارے صوبے میں ہو رہا ہے، وفاق نے کہا کہ پڑوسی ملک افغانستان سے بات کریں گے لیکن وہ سنجیدہ اور عملی  اقدامات نہیں کر رہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے لوگوں کی قربانی کا پورے پاکستان کو  اعتراف کرنا چاہیے، پڑوسی ملک کے ساتھ طویل  بارڈر کو اپنے لوگوں کی قربانیوں سے سنبھال  رہے ہیں ، ہماری پولیس اور سکیورٹی فورسز امن کی خاطر اپنی جانوں کی قربانی دے رہے ہیں ، ہم خود دہشت گردی سے متاثر ہو رہے ہیں لیکن اسے آگے نہیں پھیلنے دے رہے ، جنوبی اضلاع میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران کافی دہشتگردوں کو مارا گیا ہے، دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں ۔

    وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے آئینی حقوق مانگ رہے ہیں، خان کی رہائی، لوٹا ہوا مینڈیٹ واپس کیا جائے ، ہم نے پنجاب پولیس کے 100 اہلکاروں کو پکڑ کر با حفاظت واپس پہنچایا، ہم پر سیدھی گولیاں چلائی گئیں، زخمیوں کو اٹھانے جاتے تو مزید گولیاں مارتے، جمہوریت اور حقیقی آزادی کے لیے جتنی قربانیاں ہم نے دیں کسی اور نے نہیں دیں  ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleسکردو:گاڑی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی، 5 افراد جاں بحق
    Next Article بھڑکیں مارنا، دھمکیاں دینا اور الزامات لگانا پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے،عطا تارڑ
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پاکستان پوری دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا، ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کے بعد مذاکرات آج اسلام آباد میں ہوں گے

    اپریل 9, 2026

    بلاول بھٹو زرداری کا وزیر اعظم شہباز شریف کو ٹیلیفون، امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی کاوشوں کی تعریف

    اپریل 9, 2026

    ‎وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، اسلام آباد مذاکرات کے انتظامات پر بات چیت

    اپریل 9, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    پاکستان پوری دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا، ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کے بعد مذاکرات آج اسلام آباد میں ہوں گے

    اپریل 9, 2026
    کھیل

    پشاور زلمی نے پی ایس ایل میں تاریخ رقم کرلی، کراچی کو 159 رنز کے بڑے مارجن سے شکست

    اپریل 9, 2026
    امن

    بلاول بھٹو زرداری کا وزیر اعظم شہباز شریف کو ٹیلیفون، امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی کاوشوں کی تعریف

    اپریل 9, 2026
    اسلام آباد

    ‎وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، اسلام آباد مذاکرات کے انتظامات پر بات چیت

    اپریل 9, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اپریل 4, 2026

    جنگ ایران سے، قیمت خلیج سے: ڈاکٹر حمیرا عنبرین

    بلاگ

    ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران پالیسی کو سلامتی کی حکمتِ عملی کہنا حقیقت کو دھندلا دینا…

    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    بلاگ

    قتل کی پارلیمانی منظوری: ڈاکٹر حمیرا عنبرین

    اپریل 3, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    پاکستان پوری دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا، ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کے بعد مذاکرات آج اسلام آباد میں ہوں گے

    اپریل 9, 2026
    کھیل

    پشاور زلمی نے پی ایس ایل میں تاریخ رقم کرلی، کراچی کو 159 رنز کے بڑے مارجن سے شکست

    اپریل 9, 2026
    امن

    بلاول بھٹو زرداری کا وزیر اعظم شہباز شریف کو ٹیلیفون، امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی کاوشوں کی تعریف

    اپریل 9, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.