پاکستان کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کو ہوم گراونڈ پر پہلی مرتبہ ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کر تے ہوئے نئی تاریخ رقم کردی ۔
جوہانسبرگ میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 36 رنز سے شکست دے کر سیریز تین صفر سے اپنے نام کرکت تاریخ رقم کی ۔
بارش کے باعث میچ کو 47 اوورز تک محدود کیا گیا تھا، پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صائم ایوب، بابر اعظم، رضوان اور سلمان علی آغاز کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پروٹیز کو جیت کیلیے 309 رنز کا ہدف دیا ۔
پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو عبداللہ شفیق مسلسل تیرسے ون ڈے میں بغیر کوئی رن بنائے 1 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے، پھر صائم ایوب اور بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے سکور کو بڑھایا۔
صائم ایوب نے شاندار ذمہ دارانہ اننگز کھیل مکر سیریز میں دوسری سنچری سکور کی اور 101 رنز کی اننگز کھیل کر آوٹ ہوئے ۔
سلمان علی آغا نے 33 گیندوں پر 48 رنز کی شاندار بیٹنگ کی، محمد رضوان 53 اور بابر اعظم 52 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے کگیسو ربادا نے 3، جینسین اور فوچیون نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں ۔
مقررہ ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 42 اوورز میں 271 رنز بناکر آوٹ ہوئی ،ہینرچ کلاسن نے شاندار 81 رنز کی اننگز کھیلی ،ٹونی ڈی زورزی 26، ریسی وین 35، مارکو 26، اور کوربن نے 40 رنز بنائے ۔
پاکستان کی جانب سے صفیان مقیم نے 4 ،شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ محمد حسنین اور صائم ایوب نے ایک ایک وکٹ لی ۔
شاندار بیٹنگ پر صائم ایوب میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار دیئے گئے ۔