آزادکشمیر پولیس کا ایک سو جوانوں پر مشتمل پہلا انٹی رائیٹ یونٹ پاس آؤٹ ہو گیا ہے۔
پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب پولیس لاین ہیڈکوارٹر مظفرآباد میں منعقد ہوئی۔ کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور موسٹ سینئر وزیر و وزیرداخلہ حکومت آزادکشمیر نے پاسنگ أؤٹ کی تقریب میں بطور مہمان خضوصی شرکت کی۔رانا عبدالجبار انسپکٹر جنرل پولیس اور داؤد احمد باریچ چیف سیکریٹری آزادکشمیر نے سینئر وزیرحکومت کا شکریہ ادا کیا۔تقریب کے دوران پاس أؤٹ ہونے والے جوانوں نے کورس کے دوران سیکھی گئی مہارتوں کا عملی مظاہرہ پیش کرتے ہوئے داد تحسین وصول کی۔ تقریب کے آخر میں پاس آؤٹ ہونے والے جوانوں نے سلامی پییش کی۔