آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کا سب سے بڑا ٹاکرا پاکستان اور بھارت کے درمیان آج دبئی میں ہو گا، جس کے لیے دونوں ٹیموں نے بھرپور تیاری کرکے حکمت عملی بھی بنالی ۔
آج دبئی میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ایک دوسرے پر جھپٹنے کو تیار ہیں جبکہ گرین شرٹس کو میچ میں لازمی فتح درکار ہے ،قومی ٹیم میگا ایونٹ کا پہلا ہار چکی ہے جبکہ بھارت نے پہلے میچ میں بنگال ٹائیگرز کو شکست دی تھی ۔
پاکستان کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ فائنل الیون ٹاس کے وقت پتہ چلے گی، ہم اپنی طاقت کے ساتھ میدان میں اتریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ ہائی وولٹیج میچ کے لیے بھر پور تیاریاں کرلی ہے، پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ جیتنے کے لیے ایک بڑی حکمت عملی بھی تیار کرلی ۔
پاکستان کرکٹ ٹیم نے جمعہ کو دبئی کرکٹ سٹیڈٰم میں طویل پریکٹس سیشن کیا، سٹار کھلاڑی بابر اعظم نے اتوار کو بھارت کے خلاف اپنے اہم میچ کی تیاری کے لیے بیٹنگ کی مشق کی، بولرز نے بھی پریکٹس سیشنز میں حصلہ لے کر بھرپور بولنگ پریکس کی ۔
پہلے میچ میں نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد پاکستان کو تمام میچز میں جیت لازمی درکار ہے، شکست کی صورت میں سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات محدوم ہوجائیں گے ۔