Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    پوٹھوہار

    اسلام آباد اور پشاور سمیت چار ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹسز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

    جولائی 7, 2025
    خاص خبریں

    ہری پور: تھانہ کوٹ نجیب اللہ کی حدود میں گھر سے 8 سالہ بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد

    جولائی 7, 2025
    خاص خبریں

    سینیٹ میں خیبرپختونخوا کی خالی نشستوں کیلئے امیدواروں کی فہرست جاری

    جولائی 7, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جولائی 7, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»فیچرڈ»بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ہر ممکن حد تک ریلیف دیا، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس
    فیچرڈ جون 11, 2025

    بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ہر ممکن حد تک ریلیف دیا، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس

    جون 11, 20255 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    The budget provided all possible relief to the salaried class, says Finance Minister's post-budget press conference
    پنشن اور تنخواہوں کو مہنگائی کے ساتھ جوڑنا ہے، اور اسی تناسب سے ریلیف دینے کی کوشش کی گئی ہے،وفاقی وزیر
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ہر ممکن ریلیف دیا ہے، ہم نے برآمدات پر مبنی معیشت کو ترجیح دینی ہے، 7 ہزار ٹیرف لائنز میں سے 4 ہزار ٹیرف لائنز میں کسٹم ڈیوٹی ختم کردی گئی ہے، ایسی اصلاحات 30 سال میں پہلی بار کی گئیں ۔

    اسلام آباد میں وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب جب پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرنے پہنچے تو ان کے ہمراہ سیکرٹری خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر بھی موجود تھے تاہم صحافیوں نے بجٹ پر ٹیکنیکل بریفنگ نہ ملنے پر پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا ۔

    صحافیوں نے کہا کہ 20 سال سے بجٹ کے بعد صحافیوں کو ٹیکنیکل بریفنگ دی جاتی ہے لیکن اس بار حکومت کی جانب سے اس روایت کو توڑا گیا ہے، ٹیکنیکل بریفنگ نہ دے کر حقائق کو چھپانے کی کوشش کی گئی ۔

    سیکرٹری خزانہ کی صحافیوں کو منانے کی کوشش بے سود رہی، بعد ازاں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے صحافیوں کی غیر موجودگی ہی میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس شروع کر دی ۔

    بعدازاں وفاقی وزیر اطلاعات اور چیئرمین ایف بی آر نے صحافیوں سے معذرت کرلی، عطاء تارڑ کے منانے پر صحافی احتجاج ختم کر کے واپس آئے، وفاقی وزیر عطاء تارڑ نے کہا کہ ٹیکنیکل بریفنگ ہر حال میں ہونی چاہیے، صحافیوں کا ایشو ٹھیک ہے، ہم ہمیشہ صحافی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں ۔

    پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ روز پیش کیے گئے بجٹ میں حکومت نے عوام کو جہاں تک ممکن تھا ریلیف فراہم کیا ہے ،ہم نے ایکسپورٹ پر مبنی معیشت  کو اپنی ترجیح بنایا ہے۔ بجٹ میں 7 ہزار ٹیرف لائنز میں سے 4 ہزار میں کسٹمز ڈیوٹی ختم کی گئی ہے اور اس طرح کی اصلاحات 30 برس میں پہلی بار ہوئی ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ  حکومت نے 2700 ٹیرف لائنز میں کسٹمز ڈیوٹی کو کم کیا ہے، کسٹمز ڈیوٹی ختم یا کم ہونے جیسے تمام اقدامات سے  برآمد کنندگان کو خاطر خواہ فائدہ حاسل ہوگا، تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینا وزیراعظم کی اور میری خواہش تھی اور ہم نے بجٹ میں ہرممکن حد تک اس طبقے کو ریلیف دیا ہے ۔

    محمد اورنگزیب نے کہا کہ پنشن اور تنخواہوں کو مہنگائی کے ساتھ جوڑنا ہے، اور اسی تناسب سے ریلیف دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ ہم نے انفورسمنٹ کے  ذریعے 400 ارب سے زائد ٹیکس جمع کیا ہے۔ ہمارے پاس 2 ہی طریقے ہیں کہ یا ٹیکس لگائیں اور یا پھر انفورسمنٹ کے ذریعے ٹیکس اکٹھا کریں، اس سلسلے میں قانون سازی کے لیے پارلیمنٹ میں بات ہوگی ۔

    وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت چھوٹے کسانوں کو قرضے دے گی، زرعی شعبے پر ایڈیشنل ٹیکس نہ لگانے کے حوالے سے بورڈ سے بات کی گئی ہے ۔

    انہوں نے بتایا کہ یہ اعداد و شمار پہلے سال کے ہیں جب کہ حکومت اگلے برسوں میں ٹیرف میں کٹوتی کا سلسلہ بڑھائے گی اور اس پورے نظام میں 4 فی صد کمی کی جائے گی۔ اسٹرکچرل ریفارمز کے حوالے سے حکومت نے بڑے قدم اٹھائے ہیں اور اسے ابھی مزید آگے لے کر جانا ہے۔

    محمد اورنگزیب کا پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ ہم مالی گنجائش کے تناسب ہی سے کام کر سکتے تھے اور تنخواہ دار طبقے کو ہرممکن حد تک ریلیف دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ یہ اقدامات ہمارے سفر کی سمت متعین کرتے ہیں کہ ہم تنخواہ دار طبقے کو کہاں لے جانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہائر کلاس اور تنخواہ دار طبقے کو مختلف سلیبز میں تقسیم کیا گیا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ ہم مڈسائز کارپوریٹ سے شروع ہوئے۔ سپر ٹیکس میں کمی شروع کی ہے، خواہ وہ 0.5 فی صد ہی کیوں نہ ہو، یہ اہم سگنل ہے۔ ہم کوشش کررہے ہیں کہ ٹرانزیکشن کاسٹ کم ہو،  کیوں کہ فروخت کرنے والا پھر بھی نفع کماتا ہے لیکن خریدار کو ریلیف ملنا چاہیے۔ یہی وجہ ہے کہ خریداروں کے لیے ٹرانزیکشن کاسٹ کم رکھی گئی ہے ۔

    وزیر خزانہ نے بتایا کہ اسی طرح ایف ای ڈی (فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی) کو بھی ختم کیا گیا ہے۔ اس میں ٹرانزیکشن کاسٹ میں کمی کی بات کی گئی ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ ہم صوبوں کی مشاورت کے بغیر کچھ نہیں کریں گے۔ این ایف سی اکتوبر میں ہوگا تو اس سے پہلے کچھ تبدیلی نہیں ہوگی۔ اخراجات اور ریونیو سے متعلق تمام صوبوں سے باہمی مشاورت سے چیزیں چل رہی ہیں ۔

    محمد اورنگزیب نے کہا کہ اسپیکر اور پارلیمنٹیرین کی کب آخری بار تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا یہ دیکھنا ہوگا؟۔ 2016ء میں آخری بار تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا ۔ قرضہ لے کر تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے تو بیلنس رکھنا پڑتا ہے۔ مہنگائی کے تناسب کو دیکھ تنخواہ میں اضافہ کیا گیا ۔ میں نے اپنی زندگی میں کسی چیز کو بڑھنے کے بعد کم ہوتے نہیں دیکھا ۔

    چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دو طرح کی اکانومی چل رہی ہیں، جن میں سے ایک فارمل ریٹیل سیکٹر ہے۔ سرچارج سے متعلق پاور کا بل تھا جس میں ترمیم کی گئی ۔ پاور سیکٹر میں اصلاحات کرنا چارہے ہیں، فی الحال کوئی ریٹ نہیں بدل رہا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleواپسی شروع، جدہ سے حجاج کرام کی پہلی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی
    Next Article صدر واہ کے علاقہ میں ڈاکؤوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    سینیٹ میں خیبرپختونخوا کی خالی نشستوں کیلئے امیدواروں کی فہرست جاری

    جولائی 7, 2025

    گلگت: سیکورٹی خدشات کے پیش نظر شاہراہ قراقرم تین روز کیلئے بند

    جولائی 7, 2025

    جنگیں درآمد شدہ فینسی جنگی ساز و سامان یا سیاسی نعرے بازی سے نہیں جیتی جاتیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر

    جولائی 7, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    پوٹھوہار

    اسلام آباد اور پشاور سمیت چار ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹسز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

    جولائی 7, 2025
    خاص خبریں

    ہری پور: تھانہ کوٹ نجیب اللہ کی حدود میں گھر سے 8 سالہ بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد

    جولائی 7, 2025
    خاص خبریں

    سینیٹ میں خیبرپختونخوا کی خالی نشستوں کیلئے امیدواروں کی فہرست جاری

    جولائی 7, 2025
    فیچرڈ

    گلگت: سیکورٹی خدشات کے پیش نظر شاہراہ قراقرم تین روز کیلئے بند

    جولائی 7, 2025
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    جولائی 4, 2025

    تربیلا ڈیم کے سپل ویز کھول دیئے گئے، دریا سندھ میں طغیانی کا خدشہ، آبادیوں کو الرٹ جاری

    خاص خبریں

    تربیلا ڈیم کے سپل ویز کھول دیے گئے، دریا سندھ میں طغیانی کا خدشہ کے…

    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد:پولیس اعلیٰ حکام کا دس محرم الحرام جلوس روٹس کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

    جولائی 6, 2025
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    پوٹھوہار

    اسلام آباد انتظامیہ نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں حیران کن اضافے کا اعلان کر دیا

    مئی 15, 2024
    مقبول خبریں
    پوٹھوہار

    اسلام آباد اور پشاور سمیت چار ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹسز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

    جولائی 7, 2025
    خاص خبریں

    ہری پور: تھانہ کوٹ نجیب اللہ کی حدود میں گھر سے 8 سالہ بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد

    جولائی 7, 2025
    خاص خبریں

    سینیٹ میں خیبرپختونخوا کی خالی نشستوں کیلئے امیدواروں کی فہرست جاری

    جولائی 7, 2025

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2025. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.