پی ٹی آئی کے رہنما شفقت محمود نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں۔
شفقت محمود نے عام انتخابات کے لیے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 170 سے واپس لے لیے ہیں۔
سوشل میڈیا پر جاری کردہ بیان میں رہنما پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ’ میں نے این اے 128 اور پی پی 170 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے لیکن اب میں نے الیکشن سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے’