ہزارہ ڈویژن ، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں اور ملک کے دیگر شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں پشاور، مردان، صوابی،تخت بھائی، ملاکنڈ، بونیر، چارسدہ، نوشہرہ، لوئر دیر، ہزارہ ڈویژن، تورغر، لنڈیکوتل، جمرود، کرک، مومنداپر اور لوئر، خیبر، ہنگو، لکی مروت اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔
اسلام آباد، پنجاب میں راولپنڈی، ملکہ کوہسارمری اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جہاں لوگوں میں سخت خوف وہراس پھیل گیا اور شہری کلمہ طیبہ کا وردکرتے ہوئے گھروں سے باہر آگئے ۔
زلزلے کے شدید جھٹکوں سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے ۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز افغانستان ممیں کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا ، گہرائی 15 کلومیٹر تھی ۔