سابق وفاقی وزیر اور سینیئر سیاست دان قمر زمان کائرہ نے خانپور جھیل کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے پیرا سیلنگ کا تجربہ بھی کیا ۔
ہری پور( مہر سیماب) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے خانپور جھیل کا دورہ کیا اور پپیرا سیلنگ کا عملی مظاہرہ کرکے محظوظ بھی ہوئے ۔
پیراسیلنگ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ خانپور قدرتی حسن سے مالامال ایک شاندار مقام ہے، یہ یہ میراخانپور کا پہلا دورہ ہے اور پیرا سیلنگ کر کے بے حد خوشی اور سکون ملا ۔
انہوں نے گائیڈر کو بتایا کہ آپ لوگ بہت اچھا کام کر رہے ہیں ،یہ میرا پہلا تجربہ تھا اور شاندار تجربہ ریا ۔
یہاں پر ایک بڑی سہولت دی گئی ، یہاں بڑی تعداد میں لوگ آتے ہیں ، میں تو پہلی بار یہاں آیا ہوں اور بہت انجوائے کیا،خانپور جھیل میں موجود گائیڈرز نے قمر زمان کائرہ کو گائیڈ کیا اور پیراگلائیڈنگ کرتے ہوئے ہدایات بھی دیتے رہے ۔