Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    بحریہ یونیورسٹی کی جانب سے طلبا کی کیریئر ڈیویلپمنٹ کیلئے جاب فیئر کا انعقاد، خیبر نیٹ ورک کی بھرپور شرکت

    دسمبر 20, 2025
    فیچرڈ

    ایبٹ آباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ، باپ نے 3 کم سن بچوں کو زہر دے کر مار ڈالا

    دسمبر 20, 2025
    خاص خبریں

    9 مئی حملے، پی ٹی آئی پنجاب کے 4 رہنماوں کو مزید 10،10 سال قید کی سزا

    دسمبر 20, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    دسمبر 24, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»فیچرڈ»سینیٹ اجلاس، 27 ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور کرلی گئی
    فیچرڈ نومبر 10, 2025

    سینیٹ اجلاس، 27 ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور کرلی گئی

    نومبر 10, 20254 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Senate session, 27th Constitutional Amendment passed by two-thirds majority
    ترمیم کی مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں ڈالا گیا جبکہ اپوزیشن اراکین نے اجلاس سے واک آؤٹ کیا ۔
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

     سینیٹ اجلاس میں  27 ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور کرلی گئی، ترمیم کی حمایت میں 64 ووٹ آئے، مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں ڈالا گیا، اپوزیشن نے سینیٹ اجلاس سے واک آؤٹ کیا ۔

    اسلام آباد: وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے 27 ویں آئینی ترمیم پیش کی جسے دو تہائی اکثریت سے منظور کرلیا گیا، آئینی ترمیم کے حق میں 64 ووٹ آئے ، ترمیم کی مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں ڈالا گیا جبکہ اپوزیشن اراکین نے اجلاس سے واک آؤٹ کیا ۔

    چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد آئینی ترمیم کی منظوری کا اعلان کیا ۔

    انہوں نے کہا کہ 27 ویں ترمیم کے حق میں 64 ووٹ کاسٹ ہوئے، ن لیگ کے پارلیمانی لیڈر عرفان صدیقی شدید بیمار اور وینٹیلیٹر پر ہیں، ان کا ووٹ نہیں پڑ سکا ۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے اپوزیشن اور حکومت کے ساتھ بات چیت سے معاملہ آگے بڑھایا، اور تمام اراکین کو آئینی ترمیم میں بحث کا حصہ بنایا گیا ۔

    چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ میثاق جمہوریت کے تحت تمام سیاسی جماعتوں نے بات چیت کی، کوشش کی گئی اور متفقہ طور پر آئینی ترمیم لائی گئی ۔

    قبل ازیں سینیٹ اجلاس کے دوران آئین میں 27 ویں ترمیم کی شق وار منظوری کا سلسلہ جاری رہا، اور تمام 59 شقیں منظور کرلی گئیں ۔

    سینیٹ کے 64 اراکین نے ترامیم کے حق میں ووٹ دیے، پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سینیٹر سیف اللہ اور جمعیت علمائے اسلام کے سینیٹر احمد خان نے ترمیم کے حق میں ووٹ دیے ۔

    اپوزیشن ارکان نے آئینی ترمیم کی شق وار منظوری کے دوران سینیٹ اجلاس سے واک آؤٹ کیا ۔

    قبل ازیں 27 ویں آئینی ترمیمی بل 2025 پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کردی گئی، قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے سربراہ سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے رپورٹ پیش کی ۔

    سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ آئینی ترمیمی بل میں کافی تبدیلیاں ہوئی ہیں، کمیٹی نے وفاقی آئینی عدالت بنانے کے لیے منظور کیا ہے، جو آئینی عدالت بنے گی اس میں تمام صوبوں کی برابر نمائندگی ہوگی، کمیٹی نے غور و خوض کے بعد بہت ساری تبدیلیاں کی ہیں ۔

    انہوں نے کہاکہ کمیٹی نے تجویز دی کہ ہائیکورٹ میں 7 سے 5 سال کی مدت ملازمت رکھنے والے جج کو آئینی عدالت کا جج لگایا جائے گا، کمیٹی نے ایک ٹیکنوکریٹ کو شامل کیا ہے ۔

    فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ کمیٹی نے سو موٹو پاور کو رکھا ہے لیکن اس عمل کو درخواست سے مشروط کیا گیا ہے، جب کوئی درخواست دے گا اور آئینی عدالت سمجھے گی کہ یہ ضرورت ہے تو سماعت ہو گی ۔

    قائمہ کمیٹی کے سربراہ نے مزید کہا کہ ججز کے تبادلے سے متعلق ترمیم بھی تجویز کی گئی ہے، تبادلے کا طریقہ تبدیل کر کے اسے جوڈیشل کمیشن کے ذریعے کیا جائے گا، جوڈیشل کمیشن کے شرائط کے تحت تبادلہ ہوگا ۔

    سینیٹر فاروق ایچ نائک نے کہا کہ اگر کوئی جج انکار کرتا ہے تو اس کے خلاف ریفرنس فائل ہوگا تاکہ وہ انکار کی وجوہات بتا سکے، اگر وہ جائز وجوہات نہ بتا سکا تو ریٹائر تصور ہوگا ۔

    سربراہ قائمہ کمیٹی نے مزید بتایا کہ صدر کو تاحیات استثنیٰ دینے کی شق میں ترمیم کی گئی ہے، اگر وہ پبلک آفس ہولڈر بنتے ہیں تو استثنیٰ ختم ہوجائے گا، پبلک آفس ختم ہونے کے بعد استثنیٰ دوبارہ حاصل ہوگا ۔

    سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ کمیٹی نے سفارش کی کہ سپیکر جوڈیشل کمیشن کے لیے ممبر منتخب کریں گے، وہ عورت یا غیر مسلم یا ٹیکنوکریٹ کو کرسکتے ہیں ۔

    انہوں نے بتایا کہ کمیٹی نے یہ شق ڈالی کہ ایک سال میں کیس کا فیصلہ نہ ہوا تو اسٹے ختم ہو جائے گا ۔

    آئینی ترمین کے حق میں ووٹ دینے والے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے اپنی نشست سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں آج یہاں سے اپنی نشست سے استعفیٰ دیتا ہوں مجھے آپ ڈی نوٹی فائی کردیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبرپختونخوا کے دو علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 20 دہشتگرد ہلاک
    Next Article داسو ہائیڈرو پاور کیلئے حاصل شدہ اراضی کے سیٹلمنٹ آپریشن کی رفتار تیز کی جائے، کمشنر ہزارہ کی ہدایت
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    بحریہ یونیورسٹی کی جانب سے طلبا کی کیریئر ڈیویلپمنٹ کیلئے جاب فیئر کا انعقاد، خیبر نیٹ ورک کی بھرپور شرکت

    دسمبر 20, 2025

    ایبٹ آباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ، باپ نے 3 کم سن بچوں کو زہر دے کر مار ڈالا

    دسمبر 20, 2025

    9 مئی حملے، پی ٹی آئی پنجاب کے 4 رہنماوں کو مزید 10،10 سال قید کی سزا

    دسمبر 20, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    بحریہ یونیورسٹی کی جانب سے طلبا کی کیریئر ڈیویلپمنٹ کیلئے جاب فیئر کا انعقاد، خیبر نیٹ ورک کی بھرپور شرکت

    دسمبر 20, 2025
    فیچرڈ

    ایبٹ آباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ، باپ نے 3 کم سن بچوں کو زہر دے کر مار ڈالا

    دسمبر 20, 2025
    خاص خبریں

    9 مئی حملے، پی ٹی آئی پنجاب کے 4 رہنماوں کو مزید 10،10 سال قید کی سزا

    دسمبر 20, 2025
    خاص خبریں

    عمران خان کو زیادہ عمر اور بشریٰ بی بی کو خاتون ہونے پر کم سے کم سزا دی گئی،تحریری فیصلہ جاری

    دسمبر 20, 2025
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اپریل 15, 2024

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    خاص خبریں

    پنجاب حکومت نے ریجن کے طلباء کو بلاسود ماہانہ اقساط پر موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن…

    فیچرڈ

    ایبٹ آباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ، باپ نے 3 کم سن بچوں کو زہر دے کر مار ڈالا

    دسمبر 20, 2025
    بلاگ

    اگر آپ ہنرمند ہیں تو جرمنی آپ کو خوش آمدید کہتا ہے

    فروری 27, 2024
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    بحریہ یونیورسٹی کی جانب سے طلبا کی کیریئر ڈیویلپمنٹ کیلئے جاب فیئر کا انعقاد، خیبر نیٹ ورک کی بھرپور شرکت

    دسمبر 20, 2025
    فیچرڈ

    ایبٹ آباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ، باپ نے 3 کم سن بچوں کو زہر دے کر مار ڈالا

    دسمبر 20, 2025
    خاص خبریں

    9 مئی حملے، پی ٹی آئی پنجاب کے 4 رہنماوں کو مزید 10،10 سال قید کی سزا

    دسمبر 20, 2025

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2025. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.