پنڈی گھیب: گورنر پنجاب سردار سیلم حیدر کا پنڈی گھیب کے شہریوں اور پاکستان پیپلز پارٹی ورکروں سے خطاب, گورنر پنجاب سردار سیلم حیدر پنجاب حکومت پر برس پڑے، پنجاب حکومت کی پالیسوں پرتنقید پنجاب حکومت ٹک ٹاک سے نکل کر عملی کام کرے۔
پنڈی گھیب گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا اپنے آبائی حلقہ کا دورہ، شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے زمیندار بھائیوں کے ساتھ بہت زیادتیاں کی گئی. پنجاب حکومت نے 3900 والی گندم کو 2100میں خریدا.جس سے زمیندار بھائیوں کی کمر ٹوٹ گئی.دوسری جانب اٹک سمیت پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں کا برا حال ہے ہسپتالوں میں نہ ہی ڈاکٹر موجود ہیں اور نہ میڈیسن.گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ نالیوں اور گلیوں کی سیاست پرانی ہوچکی ہیں ہم نے اس سے نکل کر کچھ بڑا کرنا ہے.وہ وقت دور نہیں جب پورے پنجاب میں پیپلز پارٹی ایک بار پھر کلین سویپ کرے گی.میں اپنی ذاتی جیب سے پنڈی گھیب کے 100بچوں کو سکالر شپ کاپی کتابیں اور تمام سہولیات ادا کروں گا. جلہد ہی وزیر اعظم پاکستان اور صدر پاکستان سے ضلع پنڈی گھیب کے حوالے سے بات کروں گا۔