راولپنڈی میں کلرسیداں کی حدود کے قریب دھان گلی آزاد کشمیر روڈ پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے ۔
راولپنڈی: ریسکیو کے مطابق لوڈر گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری، حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے ۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں 2 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جنہیں طبی امداد کی فراہمی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔
پولیس نے بتایا کہ جس جگہ حادثہ ہوا وہ دھان گلی روڈ آزاد کشمیر کا علاقہ ہے ، گاڑی میں بیل لوڈ تھے اور اطلاعات ہیں کہ سوار بیل دوڑ میں شرکت کے لیے جاریے تھے ۔


