راولپنڈی میں غیر قانونی طور پر گردے نکالنے کے جرم میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا،پولیس کے مطابق متاثرہ شخص کو نشہ آور دوا پلا کر نیم بےہوش کیا گیا تھا ۔
راولپنڈی: پولیس کا کہنا ہے کہ ایک گھر سے کسی کے چیخنے چلانے کی اطلاع موصول ہوئی تھی، پولیس پہنچی تو ایک شخص کو سٹریچر سے بندھا پایا گیا ۔
متاثرہ شخص نے بتایا کہ اسے نوکری کا جھانسہ دےکر بلایا گیا تھا، متاثرہ شخص کو نشہ آور دوا پلا کر نیم بےہوش کیا گیا تھا اور ملزمان متاثرہ شخص کا گردہ نکالنے کی کوشش کر رہے تھے ۔
پولیس نے پیوندکاری میں استعمال ہونے والے آلات برآمد کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان نے غیر ملکی شہریوں کوگردے فروخت کرنےکا اعتراف کرلیا ہے ۔