راولپنڈی میں کوہاٹ شاہراہ پر کھنڈہ چوک کے قریب ہائی ایس اور ٹریکٹر میں تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے ۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ جنڈ بین الصوبائی راولپنڈی کوہاٹ شاہراہ پر کھنڈہ چوک کے قریب ہائی ایس اور ٹریکٹر میں تصادم کے نتیجے میں 1 شخص موقع پر جاں بحق ہوا جبکہ 1 خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہوئے ۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو کی 2 ایمبولینسز جائے حادثہ پر پہنچیں، زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہسپتال فتح جنگ منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خاتون بھی دم توڑ گئی ۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 40 سالہ گل نواز اور 30 سالہ آسیہ شامل ہیں ۔