بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں مسلح افراد نے ناکہ لگا کر مختلف گاڑیوں سے مسافروں کو اتار کر شناخت کے بعد 23 مسافروں کو قتل کر دیا۔ تمام مسافروں کا تعلق پنجاب سے تھا۔
ایس پی موسیٰ خیل کے مطابق راڑہ شم نامی علاقے کے قریب شاہرہ پر یہ واقعہ پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والے مسافروں کا تعلق پنجاب سے ہیں جن کو ٹرکوں اور بسوں سے اتار کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ایس پی موسیٰ خیل کے مطابق ملسح افراد نے مسافروں کو قتل کرنے کے بعد 10 سے زائد گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی۔پولیس ترجمان کے مطابق پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے جبکہ لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔واقعے کی تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔