پاکستان میں آٹھ فروری کو عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف مختلف سیاسی جماعتیں کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے جاری رکھے ہوئے ہیں
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور ، پشاور اور کراچی میں الیکشن کمیشن کے دفاتر پر مظاہرے کیے گئے، مظاہروں کے دوران این اے 129لاہور سے امیدوار شہزاد فاروق سمیت احتجاج کرنے والے کئی کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا
احتجاج کرنے والی سیاسی جماعتوں کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کے نتائج میں نہ صرف تاخیر کی گئی بلکہ مبینہ طور پر ردوبدل بھی کیا گیا۔ کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدواروں کے ساتھ ساتھ جماعت اسلامی اور دیگر جماعتوں نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف الیکشن کمیشن کے دفتر کے ساتھ ساتھ مختلف علاقوں میں احتجاج کی
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ ’عام انتخابات میں نتائج میں تبدیلی کر کے ایسا شرم ناک کھیل کھیلا گیا کہ بڑے سے بڑا آمر بھی شرما جائے۔