Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    فیچرڈ

    وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی کا اعلان کردیا

    ستمبر 10, 2025
    خاص خبریں

    خنجراب پاس پر دھرنا، سیکڑوں چینی شہری، غیر ملکی سیاح اور طلبہ دوسرے روز بھی سست میں پھنس گئے

    ستمبر 10, 2025
    کھیل

    ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں بھارت نے یو اے ای کو یکطرفہ مقابلے میں 9 وکٹوں سے ہرادیا

    ستمبر 10, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ستمبر 10, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»فیچرڈ»وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی کا اعلان کردیا
    فیچرڈ ستمبر 10, 2025

    وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی کا اعلان کردیا

    ستمبر 10, 20254 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Prime Minister Shehbaz Sharif declares environmental and agricultural emergency across the country
    فصلوں کے نقصانات کا تخمینہ لگایا جائے اور کابینہ میں اس پر غور کیا جائے ، وزیراعظم کی ہدایت
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب نے پورے ملک میں بڑی تباہی مچائی ہے، سیلاب پنجاب میں تباہی مچا کر اب سندھ میں داخل ہو رہا ہے، وزیر موسمیاتی تبدیلی کو ذمہ داریاں دی ہیں ۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے اس موقع پر ملک میں ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں سیلابی صورتحال کے دوران وفاق اپنا کردار ادا کرے گا، صوبے بھی اپنا حصہ ڈالیں، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ریلیف آپریشن جاری ہے، دعا ہے سندھ میں سیلاب سے زیادہ نقصان نہ ہو ۔

    انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان اکیلا نہیں نمٹ سکتا، تقریباً ایک ہزار پاکستانی سیلاب کی نذر ہو چکے ہیں، پنجاب میں ہزاروں ایکڑ فصلیں زیر آب ہیں، اللہ کرے سیلاب سے سندھ میں نقصانات کم ہوں، فصلوں کے نقصانات کا تخمینہ لگایا جائے اور کابینہ میں اس پر غور کیا جائے ۔

    انہوں نے کہا کہ میجر عدنان اسلم نے وطن کیلئے اپنی جان قربان کی، جو بندوق اور توپ کے سامنے کھڑا ہوتا ہے اس کی کیفیت کوئی نہیں جان سکتا، ہمیں افواج پاکستان، شہداء اور غازیوں کے شکر گزار ہونا چاہیے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ شہید کی بہنوں نے مجھے بتایا کہ ہم ایک بہت دلیر بھائی کی بہنیں ہیں، ہمارے بھائی نے عظیم راہ میں قربانی دی ہے اور ہم بھی اسی راہ میں قربانی دیں گے، یہ وہ جذبہ ہے جس کی ایک مثال میں نے یہاں پیش کی ہے، صرف میجر عدنان نہیں بلکہ کئی سپاہی، لانس نائیک، میجر، کرنل سمیت دیگر نے اپنی قربانیوں سے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے، وہ پاکستان کے دشمنوں سے لڑرہے ہیں ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ آج لوگ ملک میں زہریلا پروپیگنڈا کر رہے ہیں، سوشل میڈیا پر اداروں کی تضحیک کی جا رہی ہے، ہمیں پراپیگنڈا کرنے والے فتنے کی مکمل طور پر بیخ کنی کرنی ہوگی، بیرون ملک اور پاکستان میں موجود فتنے کی شناخت اور خاتمہ کرنا ہوگا، ہمیں آخری حد تک جا کر اس دہشتگردی اور فتنے کا سرکچلنا ہوگا، سکیورٹی فورسز نے قربانی کی تاریخ رقم کی ہے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کہ پاک فوج کے دلیر آفیسر میجر عدنان اسلم نے دہشتگردوں سے مقابلے میں جام شہادت نوش کیا، کل راولپنڈی جی ایچ کیو میں میجر عدنان اسلم شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کی، شہید کے والد سے ملاقات ہوئی تو ان کا جذبہ بہت بلند تھا ۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر اور سست روی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، سی پیک فیز ٹو کے خدوخال، زراعت، بی ٹو بی انویسٹمنٹ، خصوصی اقتصادی زونز کے کے ایچ فنانشل ماڈل کا اعلان کیا جائے گا، منصوبوں میں 85 فیصد سرمایہ کاری چین، 15 فیصد پاکستان کی ہوگی، این ڈی آرسی کے آئندہ اجلاس میں سی پیک ٹو کا باقاعدہ اعلان ہوگا ۔

    انہوں نے کہا کہ میرا حالیہ دورہ چین بہت کامیاب رہا، کامیاب دورہ چین پر کابینہ کے تمام ممبران کو مبارکباد دیتا ہوں، دورہ چین کے دوران بزنس کانفرنسز انتہائی مفید اورمؤثر رہیں، دورہ چین کے دوران ایس سی او اجلاس میں شرکت اور دوطرفہ ملاقاتیں کیں، چین اقتصادی اور عسکری قوت بن چکا ہے، جس کا عملی مظاہرہ دیکھنے میں آیا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ کل امریکہ کی کمپنیوں کے ساتھ بھی ایم اویوز سائن کئے ہیں، ہم نے امریکہ کے ساتھ بھی اچھے تعلقات بنانے ہیں، چین کے ساتھ بھی تعلقات کو مزید مضبوط کرنا ہے، نوازشریف کی حکومت میں ہم نے ایل این جی کے 5 پلانٹس لگائے ۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ کل اسرائیل نے قطر پر سفاکانہ حملہ کیا، اسرائیل نے کل پھر جارحیت کی جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، فلسطین میں بچوں، بزرگوں اور خواتین کا قتل عام جاری ہے، کل امیر قطر سے خود بات کی، انہوں نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخنجراب پاس پر دھرنا، سیکڑوں چینی شہری، غیر ملکی سیاح اور طلبہ دوسرے روز بھی سست میں پھنس گئے
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    خنجراب پاس پر دھرنا، سیکڑوں چینی شہری، غیر ملکی سیاح اور طلبہ دوسرے روز بھی سست میں پھنس گئے

    ستمبر 10, 2025

    واپڈا کے خلاف شاہراہ قراقرم پر عوامی احتجاج، ٹریفک مکمل طور پر معطل

    ستمبر 10, 2025

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے

    ستمبر 10, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    فیچرڈ

    وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی کا اعلان کردیا

    ستمبر 10, 2025
    خاص خبریں

    خنجراب پاس پر دھرنا، سیکڑوں چینی شہری، غیر ملکی سیاح اور طلبہ دوسرے روز بھی سست میں پھنس گئے

    ستمبر 10, 2025
    کھیل

    ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں بھارت نے یو اے ای کو یکطرفہ مقابلے میں 9 وکٹوں سے ہرادیا

    ستمبر 10, 2025
    بین الاقوامی

    اسرائیل کا قطر پر حملہ، خلیجی ممالک کا اتحاد، امریکی کردار اور علاقائی استحکام 

    ستمبر 10, 2025
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اپریل 15, 2024

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    خاص خبریں

    پنجاب حکومت نے ریجن کے طلباء کو بلاسود ماہانہ اقساط پر موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن…

    خاص خبریں

    ایبٹ آباد: حویلیاں میں ہزارہ موٹروے پر ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق

    ستمبر 8, 2025
    خاص خبریں

    ہزارہ، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر میں ترقیاتی منصوبوں اور چائنیز سیکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس

    ستمبر 9, 2025
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    پوٹھوہار

    اسلام آباد انتظامیہ نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں حیران کن اضافے کا اعلان کر دیا

    مئی 15, 2024
    مقبول خبریں
    فیچرڈ

    وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی کا اعلان کردیا

    ستمبر 10, 2025
    خاص خبریں

    خنجراب پاس پر دھرنا، سیکڑوں چینی شہری، غیر ملکی سیاح اور طلبہ دوسرے روز بھی سست میں پھنس گئے

    ستمبر 10, 2025
    کھیل

    ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں بھارت نے یو اے ای کو یکطرفہ مقابلے میں 9 وکٹوں سے ہرادیا

    ستمبر 10, 2025

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2025. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.